ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کے لاڈج میں کیمرہ ٹیکنی شین کی خود کشی

اڈپی کے لاڈج میں کیمرہ ٹیکنی شین کی خود کشی

Wed, 19 Jul 2017 13:24:09    S.O. News Service

اڈپی،19؍جولائی (ایس او نیوز)زندگی کے مسائل سے مایوس ہوکر ایک کیمرہ ٹیکنی شین نے اڈپی کی لاڈج میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ہے۔ ذرائع سے ملی خبر میں بتایا گیا ہے کہ کیرالہ کے ہالکّڈ کا رہنے والا شیو کمار(36سال) گزشتہ کچھ برسوں سے اڈپی میں کیمرہ ٹیکنی شین کے بطورخدمات انجام دے رہاتھا۔

شیو کمار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی گھریلو زندگی مسائل سے دوچار تھی اور وہ اڈپی کی کلپنا لاڈج میں کرایے کے کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ شاید گھریلو مسائل ہی سے تنگ آکر اس نے کمرے کی کھڑکی سے پھانسی کا پھندہ لگا کر خود کشی کرلی ہے۔اڈپی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: